۲۷ مهر ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 18, 2024
جامعه مدرسین

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے صیہونی حکومت کے چینل 14 کی جانب سے حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کو قتل کے ہدف کے طور پر پیش کیے جانے پر شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مرجعیت کی شان میں گستاخی قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے صیہونی حکومت کے چینل 14 کی جانب سے حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کو قتل کے ہدف کے طور پر پیش کیے جانے پر شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مرجعیت کی شان میں گستاخی قرار دیا۔

جامعہ مدرسین نے ایک مذمتی بیان جاری کیا اور کہا: مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ سیستانی -دامت برکاتہ- کو صیہونی حکومت کی جانب سے ہدف قرار دینا ایک شرمناک اقدام ہے، جو اس غاصب حکومت کی مزید رو سیاہی کا باعث بنے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ "صیہونی حکومت کے مسلسل جرائم، فلسطین کے مختلف علاقوں خصوصاً غزہ، لبنان، شام، عراق اور یمن میں کیے جانے والے اقدامات، اور اسلامی دنیا کی اہم شخصیات کے قتل، اس حکومت کی بے بسی اور ناکامی کی علامت ہیں۔"

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے اس گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے دنیا کے آزاد فکر انسانوں اور علمی شخصیات سے مطالبہ کیا کہ وہ اس شیعہ مرجع تقلید کا بھرپور دفاع کریں اور اس اہانت کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے عالمی سطح پر مذمت کا نشانہ بنائیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے چینل 14 نے چند روز قبل ایت اللہ العظمی سیستانی کی تصویر کو اگلے ٹارگٹ کے عنوان سے دکھایا تھا جس پر دنیا بھر کے لوگوں نے احتجاج کیا اور اس گھٹیا حرکت پر صحیح ہونی حکومت کی بھرپور مذمت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .